اسرائیل نے ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا، کمانڈر علی شادمانی ایرانی سپریم لیڈر کے قریبی ساتھی تھے، انہیں کمانڈر غلام علی راشد کی شہادت کے بعد اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایران نے اسرائیل پر ایک اور حملہ کردیا، وسطی اسرائیل پر میزائل حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف کو شہید کردیا گیا، فوجی کمانڈر علی شادمانی خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے سربراہ تھے، انہیں تہران میں شہید کیا گیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق کمانڈر شادمانی ایران کے سینئر فوجی کمانڈر اور ایرانی سپریم لیڈر کے قریب ترین ساتھی تھے، علی شادمانی کو کمانڈر غلام علی راشد کی چند روز قبل اسرائیلی حمے میں شہادت کے بعد اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر ایک بار حملہ کردیا، جس میں 5 افراد زخمی ہوگئے، ایران کی جانب سے وسطی اسرائیل پر میزائل داغے گئے۔





















