جی سیون ممالک نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کردیا،جبکہ ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا۔
جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت کی گئی ہے اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے جبکہ جی 7 کے مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی پر زور دیا گیا ہے۔
ایران جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرسکتا، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کےلیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
اس سےقبل جی سیون اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ نےگفتگو میں کہا ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے لیےہی اکٹھےہوئے ہیں،آپ سب جانتےہیں کہ اسرائیل بہت اچھا کر رہا ہے،ہم نے ایران کو60دن دیئےتھے انہوں نے انکارکیا،میراخیال ہےنیوکلیئرڈیل پرایران کو سائن کرناہوگا،ایران کو نیوکلیئر ڈیل پردستخط کرنے چاہیے،ہم چاہتےہیں کہ ایران کےپاس نیوکلیئرہتھیارنہ ہوں۔





















