چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاؤچن نے اپبے بیان میں کہا ایران کی خودمختاری، سلامتی،علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالنےوالے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے اپنےبیان میں کہا خطےمیں کشیدگی کو بڑھانے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ہمیں گہری تشویش ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ اراغچی نےکہا ہےکہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے، اسرائیل نے تین دہائیوں سے امریکی صدور کو دھوکہ دے کر اپنی جنگیں لڑوائی ہیں۔





















