امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کر دینے چاہییں، ورنہ "بہت دیر ہو جائے گی۔"
جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے آغاز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا اور اسے فوراً بات چیت شروع کرنی چاہیے اس سے قبل کہ وقت گزر جائے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران تناؤ کم کرنے کے لیے بات چیت کرنا چاہتا ہے اور اسے ابھی یہ قدم اٹھانا چاہیے۔
ٹرمپ نے اسرائیل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں جو فی الحال اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔
ترک صدر سے رابطہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترک صدر اردوان میں سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا جو کہ تین دن میں تیسرا رابطہ تھا۔
امریکی طیارے یورپ منتقل
امریکی فوج نے تیل بھرنے والے طیاروں کی بڑی تعداد یورپ منتقل کر دی ہے اور امریکی ایئرکرافٹ کیریئر نِمِٹز ایشیا سے مشرقِ وسطیٰ کی جانب جا رہا ہے۔





















