آئی اے ای اے چیف رافیل گروسی نے کہا ایران کےنطنز ایٹمی پلانٹ کومزید کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کےسربراہ رافیل گروسی نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اصفہان میں 4 عمارتیں تباہ ہوئیں،یورینیم کنورژن پلانٹ شامل ہے،تہران ریکٹرمیں فیول مینوفیکچرنگ پلانٹ کو نقصان پہنچا۔
آئی اے ای اے چیف نےمزید کہا جب تک صورتحال اجازت دے گی ہمارےنمائندے ایران میں موجود رہیں گے،گراؤنڈ میں موجود اپنے نمائندوں سے مسلسل رابطے ہیں۔





















