کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز مختلف علاقوں میں پری مون سون بوندا باندی ہوئی تھی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت 6 سے 9 ڈگری زیادہ محسوس کیے جانا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔





















