اسرائیلی پولیس اور اندرونی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ نے 2 یہودی اسرائیلیوں کو ایران کے لیے جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے شن بیٹ اور پولیس کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یہ گرفتاریاں گزشتہ رات یامام میں سرحدی پولیس کے انسداد دہشت گردی کے ایلیٹ یونٹ کے چھاپے کے دوران عمل میں آئیں جبکہ دونوں مشتبہ افراد پر الزام ہے کہ وہ ایران کے لیے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
یہ واقعہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایرانی جاسوسی کے 22 مشتبہ کیسز میں سے ایک ہے۔
شن بیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جاری شدید مہم کے دوران ہم نے دیکھا کہ دشمن اسرائیلی شہریوں سے حاصل کردہ معلومات کا فائدہ اٹھا کر اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے جو آبادی کے مراکز اور سٹریٹجک مقامات پر حملوں کی شکل میں ظاہر ہو رہا ہے۔





















