اسرائیل نے فاکس نیوز کے رپورٹر کو ملٹری کمپاؤنڈ پر حملے کی رپورٹنگ سے روک دیا۔
اسرائیل اپنے نقصانات دنیا سے چھپا رہا ہے،امریکی ٹی وی فاکس نیوز کے رپورٹر نے اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے نقصانات دکھانے لگا تو فوری طور پر ایک اہلکار نے اسے ہٹا دیا۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ رپورٹر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد متاثرہ علاقے کی براہ راست کوریج کرنے کےلیے پہنچا تھا۔
دوسری جانب ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تصاویر سامنے آگئی ہیں،جس میں اسرائیل میں تباہی کے مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔
Tel Aviv right now. pic.twitter.com/i2rp3HUzRP
— Jackson Hinkle 🇺🇸 (@jacksonhinklle) June 14, 2025





















