ایبٹ آباد میں کالج روڈ پر شادی کی تقریب میں خواجہ سراء کو قتل کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایبٹ آباد میں تھانہ میرپور کی حدود کالج روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے ایک خواجہ سراء کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا گیا۔
پولیس نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کرنیوالے ملزم توقیر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زیبی کا تعلق سر گودھا سے تھا، دوسرے زخمی خواجہ سراء کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔





















