مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور الخلیل میں مسجد ابراہیمی کو اسرائیل نے بند کردیا
اسرائیلی فوج نے مسجد کے دروازوں کو بند کردیا اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، جس کے بعد مسجد کے گیٹ سیل کر دیے گئے ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصیٰ میں داخلےکی مکمل پابندی کی مذمت کرتے ہیں، عرب اور اسلامی دنیا مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر پابندی ختم کروائے۔
اسرائیل نے کورونا وباء کے بعد پہلی بار مقدس مقام کو نمازیوں کےلیے بند کردیا۔





















