ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ شروع کر دیا ہے جس دوران 100 سے زائد میزائل داغے گئے اور ایران کی جانب سے کارروائی کو ’’ وعدہ صادق 3‘‘ کا نام دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں میں سے 50 میزائلوں کو ہوا میں ہی ناکارہ بنا دیا تاہم دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کا کہناہے کہ تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا ہے ۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم کیلئے جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ ایران اپنی آنکھیں بند نہیں رکھ سکتا ، صیہونی حکومت نے بہت بڑی غلطی کی ہے ، ایران پر حملہ اسرائیل کی سنگین لاپرواہی ہے، اس کے نتائج اسرائیلی حکومت کو تباہی کی طرف لے جائیں گے، ایرانی قوم اپنے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی، ایران اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نظر انداز نہیں کرے گا۔





















