وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے، عالمی بینک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کیلئے قرض کی منظوری دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک سے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جیو پولیٹیکل حالات دیکھ رہے ہیں دونوں ایوانوں سے مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہیں، جب آئی ایم ایف بورڈ اجلاس ہورہا تھا اس وقت بھارت نے منظوری روکنےکی کوشش کی، کل عالمی بینک کےایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس تھا بھارت نےاسےبھی روکنےکی کوشش کی، عالمی بینک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کیلئے قرض کی منظوری دی ہے۔






















