عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نےکہا ہےکہ ایرانی ایٹمی تنصیبات میں ریڈی ایشن معمول کے مطابق ہے، ایرانی حکام نے بتایا کہ بو شہر میں ایٹمی ریکٹر کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ نطنز ایٹمی ری ایکٹر پر حملے کے بعد تابکاری میں اضافہ نہیں ہوا،تابکاری کے اثرات جانچنے کیلئے ایرانی حکومت،اپنے انسپکٹرز سے رابطے میں ہیں۔
اس سے قبل عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نےتصدیق کی تھی کہ اسرائیلی حملے میں اہم ایرانی جوہری تنصیبات میں سے نطنز ری ایکٹر تباہ ہوگیا ہے۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ایران میں موجود اپنے انسپکٹرز اور ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،ایران کی تشویشناک صورتحال پر گہری نظر ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے ایران کے جوابی حملے کی تصدیق کردی،ایران کی جانب سے 100 سے زائد ڈرون داغے گئے ہیں،ایرانی ڈرونز کو گرانے کیلئے کام جاری ہے،ایران کی جانب سے میزائل حملہ بھی کیا جا سکتا ہے۔





















