امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ضرورت پڑنے پر اسرائیل کی مدد کرنے کا اعلان کردیا،کہاایران نے جوابی کارروائی کی تو امریکا اسرائیل کی مدد کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو ایران سے مذاکرات کی بھی ہدایت کی ہے،ہم ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہیں،ایران کو ایٹمی ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے
مزید کہاہم ایران کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس بیٹھنا چاہتے ہیں،ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے، لیکن اُسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش کوترک کرنا ہوگا۔






















