ویمن پولیس سٹیشن نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو نجی اکیڈمی میں داخلے کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم ڈاکٹر کو گرفتار کر لیاہے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ڈاکٹر ہاؤس جاب کرنے کے لیے پاکستان آیا تھا، متاثرہ طالبہ کی ایک ماہ قبل سنیپ چیٹ پر ملزم ڈاکٹرفاروق سے دوستی ہوئی، ملزم ڈاکٹر فاروق نجی اکیڈمی چلا رہا تھا، ملزم نے نجی اکیڈمی میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم طالبہ کو دوبارہ نہ ملنے پر دھمکیاں بھی دے رہا تھا، متاثرہ طالبہ کی درخواست پرملزم ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔





















