بھارت کے احمد آباد میں ہاسٹل پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں زندہ بچ جانے والے واحد مسافر کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے مسافر کی شناخت ’ وشواس ‘ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ طیارے کی سیٹ نمبر 11 اے پر بیٹھا ہوا تھا ، جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
بتایا گیاہے کہ طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والا مسافر وشواش برطانوی شہری ہے ، مسافر سے بھارتی ٹی وی چینل نے گفتگو بھی کی جبکہ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو کہ حادثے کی جگہ سے خود پیدل چل کر جا رہاہے ۔
بچ جانے والے مسافر کا کہناتھا کہ جہاز اڑنے کے تقریب تیس سکینڈ کے بعد ایک زور دار آواز آئی جس کے بعد جہاز نیچے گر کر تباہ ہو گیا ، یہ سب بہت جلدی ہوا۔
یاد رہے کہ بھارت کے شہر احمد آباد میں بوئنگ طیارہ ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا جس میں 242 افراد سوار تھے تاہم ان میں سے صرف ایک ہی کے زندہ بچنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔
اس حادثے کے باعث ہاسٹل کی بلڈنگ کی اوپر والی منزل میں میس میں کھانا کھاتے ہوئے 5 ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی بھی موت ہو گئی ہے ۔






















