راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 19مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 26جون تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج 19 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہونا تھی،تاہم جج اے ٹی سی کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔
عدالت نےبشریٰ بی بی کی ضمانت میں 26 جون تک توسیع کردی، وکیل صفائی محمد فیصل ملک کا کہنا ہےکہ کچھ مقدمات میں بشریٰ بی بی کوشامل تفتیش کرلیا گیا، باقی مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی استدعا آئندہ سماعت پر کی جائے گی۔






















