سپریم کورٹ نے نور مقدم کیس میں مجرم ظاہرجعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ نے نور مقدم کیس میں مجرم کی اپیل پرتفصیلی فیصلہ جاری کردیا،،فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم ظاہرجعفرکی سزائے موت برقرار رکھی جاتی ہے،مجرم نے بہیمانہ طریقے سے نورمقدم کے قتل کا ارتکاب کیا،سزائے موت کے معاملے میں مجرم سے کوئی ہمدردی نہیں کی جاسکتی۔
سپریم کورٹ نےڈیجیٹل شواہد کو بنیادی ثبوت کے طور پر تسلیم کر لیا
فیصلے میں کہا گیا کہ ماضی میں ایسےشواہدکوسنی سنائی اورثانوی شہادت سمجھاجاتاتھا،ڈیجیٹل ثبوت کو بنیادی شہادت کا درجہ دینے کیلئے متعلقہ قوانین میں مطلوبہ تبدیلیاں کی گئیں،مجرموں کا سراغ لگانے اور ان کی شناخت کے لیے یہ شواہد اہم ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیجز سے متعلق احمد عمر شیخ کیس میں معیار مقرر ہو چکا،مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والی فوٹیجز بنیادی شواہد ہو سکتی ہیں۔






















