بھارت اور نیپال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
بھارتی میڈیا نے زلزلہ پیمامرکز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت میں دہلی اور آس پاس کے شہروں سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ دہلی کے ساتھ ساتھ نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :۔نیپال میں 6.4 شدت کا زلزلہ،128 افرادہلاک، متعدد زخمی
بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ تین دنوں میںبھارت میں تیسرا اورایک ماہ میں نیپال میںپانچواں زلزلہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،دہلی میں کئی لوگوں نے فرنیچر کے زور سے ہلنے کی اطلاع دی،جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے کی تصویریں شیئر کیں ۔
یہ بھی پڑھیں :۔نیپال اور بھارت میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ
واضح رہے کہ نیپال میں 3 نومبر کی رات کو آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے میں 160 سے زائد افراد کی موت ہوگئی تھی اور 165 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔