نیپال میں 6.4 شدت کے خوفناک زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،زلزلے سے 128 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو سے 310 میل مغرب میں تھا،زلزلے کے باعث متعدد مکانات اور عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلے کی شدت 6.4 تھی، 11.32منٹ پر آنیوالے زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے، نئی دہلی،ریاست بہار اور یو پی کےکئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے،جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق بھارت میں آنیوالے زلزلےکی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز نیپال کا سرحدی علاقہ جملا تھا، زلزلے کی گہرائی 17.9 کلو میٹر تھی۔