وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریٹائرڈ افسران کی مہارتوں کو مختلف اداروں میں بروئے کار لانے کی تجویز کی تجویز دے دی ۔
اسلام آباد میں سول سروس اصلاحات کمیٹی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں بھرتی کے معیار کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر سال پنشن کی مد میں بیس لاکھ افسران کوایک کھرب چالیس کروڑروپے کی خطیر رقم ادا کرتی ہے، نئے مالی سال کے بجٹ میں پنشن اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں، جس سے سرکاری اخراجات کو متوازن بنا کر پنشن نظام سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ میں کمی لائی جاسکےگی ۔
کابینہ ڈویژن حکام نے اجلاس میں ادارہ جاتی ڈھانچےمیں بہتری اور سرکاری ملازمین کیلئےمالی مراعات بہتربنانےپر بریفنگ دی ۔ خزانہ اوراقتصادی امورڈویژنز نے سفارشات پیش کیں،احسن اقبال نے منتخب تجاویز وزیراعظم کو پیش کی جانےوالی سمری میں شامل کرنےکی ہدایت کردی ۔




















