لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں زمین کے تنازع پر دو افراد کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، فائرنگ کرنیوالا ملزم ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل نکلا، ملزم نے سرکاری اسلحہ سے فائرنگ کی۔
لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں زمین کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ فائرنگ کرنیوالا ملزم ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم اعجاز نے زمین کے تنازع پر بھائی کے ساتھ ملکر مخالفین پر فائرنگ کی، واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، اعجاز مجید نے سرکاری اسلحہ سے فائرنگ کی، جس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔






















