امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ایلون مسک نے صدر سے جھگڑے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا صدر ٹرمپ سے متعلق پچھلے ہفتے کی گئی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے،میری پوسٹس حد سے تجاوز کر گئی تھیں۔
I regret some of my posts about President @realDonaldTrump last week. They went too far.
— Elon Musk (@elonmusk) June 11, 2025
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی امریکی صدر نے تصدیق کی تھی کہ اسٹار لنک اچھی سروس ہے، اسے بند نہیں کریں گے،
اس کے علاوہ اپنے ہی بیان پر کہا کہ بالکل نہیں جانتا اور نہ ہی سمجھتا ہوں کہ مسک منشیات لاتے تھے، ایلون مسک کےساتھ اچھا تعلق تھا۔






















