اسرائیل نے غزہ آنے والی عالمی امدادی کشتی کو بھی نہ بخشا،میڈیلین کو کھلے سمندر میں صیہونی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔
غزہ فریڈم فلوٹیلا پر ڈرونز سے حملہ کرکے لوگوں پر ایسا سفید اسپرے کیا گیاجس نے جلدکو متاثرکیا۔ چند ہی منٹ بعد فلوٹیلا کا کمیونی کیشن نظام جام کردیا گیا،ماحولیات کے لیے سرگرم عالمی شخصیت گریٹا تھنبرگ بھی قافلے کا حصہ ہیں.
اسرائیلی وزیردفاع نے تصدیق کرتے ہوئےکہا کشتی کو اسرائیلی ساحل لے جایا جارہا ہے,دوسری جانب اقوام متحدہ نے مذمت کرتے ہوئے امدادی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔





















