ملک بھر میں پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر تیز کرنے کیلئے قومی قیادت سمیت تمام متعلقہ ارباب اختیار نے سر جوڑ لیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی آبی ذخائر پر چند روز پر پہلے قومی مشاورتی اجلاس میں نئے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی کمیٹی قائم کی تھی جس کا اجلاس اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور معاونین خصوصی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلستان کے وزرائے اعلیٰ ، وزارت آبی وسائل، کابینہ، خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کے وفاقی سیکرٹریز ، چیئرمین ایف بی آر، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک بھر میں پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر تیز کرنے کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے مربوط قومی حکمت عملی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ملک کو پانی کے بڑھتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فعال منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔






















