انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈکپ 2023 میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں 7 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کے 39 ویں میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلوی مڈل آرڈر بلے باز اور ٹیم کے اہم کھلاڑی سٹیو اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پچھلے کچھ دنوں میں چکر آنے کی علامات محسوس ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ اسمتھ کو اس مسلئے کے باعث حالیہ برسوں میں کئی مواقع پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد علامات محسوس ہونے کے باوجود اسمتھ کو امید تھی کہ وہ منگل کو افغانستان کے خلاف میچ کے لئے بالکل فٹ ہوں گے۔
اسمتھ نے ممبئی میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں کچھ دن سے اس مسلئے کا شکار ہوا ہوں اور یہ قدرے پریشان کن ہے، تاہم، امید ہے کہ میں جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔