پولیس نے لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں باپ بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم کو محض 10 گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم فیصل باپ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد اوکاڑہ فرار ہو گیا تھا ، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیاہے ، مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں فائرنگ کا واقعہ پسند کی شادی کے باعث پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے احسن نے پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کے ورثا نے رنجش میں فائرنگ کی، فائرنگ کے وقت احسن گھر پر موجود نہیں تھا تاہم اس کا بھائی اور باپ جان کی بازی ہار گئے ۔۔






















