ترجمان دفتر خارجہ نےلبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاپاکستان لبنانی حکومت اور عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتاہے۔
دفترخارجہ سےجاری بیان میں کہا گیا ہےجنوبی لبنان پر حملے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیے گئے،حملےبین الاقوامی قوانین اورلبنان کی خود مختاری کیخلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق حملے چوبیس نومبرکے جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی ہیں،عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیں۔






















