عید الاضحیٰ پر لیک ویو پارک اور دامن کوہ پارک کو فیملی پارک قرار دیدیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید کےتینوں روز پارک میں صرف فیملیزجا سکیں گی،فیصلےکا اطلاق عید کے تینوں روز ہوگا، ضلعی انتطامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ملک بھرمیں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے،کراچی میں طاہری مسجد میں نمازعید کا بڑا اجتماع ہوا، ملک وقوم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔



















