وزیراعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل اور وفد کے دیگر اراکین نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔
وزیراعظم شہبازشریف وفد کےساتھ سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں،وزیراعظم ،فیلڈ مارشل اور وفد کے دیگر اراکین نےگذشتہ شب عمرہ کی سعادت حاصل کی،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نوافل ادا کئے،بنیان مرصوص کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملکی ترقی وخوشحالی کیساتھ امت مسلمہ کیلئےخصوصی دعائیں کیں،امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے مظلوموں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ظلم و جبر کےشکارکشمیری و فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کیلئےبھی خصوصی دعائیں کیں،اسحاق ڈار، محسن رضا نقوی اور عطا اللہ تارڑ بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔
دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔






















