وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی،قومی ترقیاتی پلان،پی ایس ڈی پی،میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا جائے گا،اس کے علاوہ نئےمالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت، سروسز سیکٹرکےاہداف کی منظوری دی جائےگی۔
ذرائع کےمطابق آئندہ مالی سال کیلئے قومی ترقیاتی بجٹ تقریباً 4 ہزار ارب روپے اور پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزار ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شرکت ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے 1000 ارب روپے پی ایس ڈی پی رکھنے کی اور جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد رکھنےکی منظوری دی تھی۔
اس سےقبل قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا۔





















