ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضرورت پڑنے پر روس پر پابندیاں لگا سکتے ہیں۔
نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ غزہ ریلیف فاؤنڈیشن فلسطینیوں کو خوراک پہنچانے کے لیے قائم کی گئی ہے اور وہاں امداد کے منتظر افراد پر فائرنگ کی اطلاعات سے آگاہ ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے 27 فلسطینی شہید
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو روس پر یوکرین کے ڈرون حملے کا پہلے سے علم نہیں تھا، وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے ہونیوالے مذاکرات سے پر امید ہیں اور ضرورت پڑنے پر روس پر پابندیاں بھی لگا سکتے ہیں۔
کیرولین لیویٹ کا کہنا صدر ٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کئی ممالک کے ساتھ اچھے تجارتی معاہدے کررہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف نے جوہری معاہدے پر ایران کو تجویز بھیجی ہے اور اگر ایران نے تجویز منظور نہ کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔






















