بنوں کےمیریان پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا،حملے میں ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق دہشتگردوں اور پولیس کےدرمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے،زخمیوں میں ایس ایچ او فضلی رحمان،شاکر،طورسم اورمحمد حسن شامل ہیں،جنھیں ہیڈ کوارٹر خار اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کےمطابق حملہ آوروں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی،پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
دہشت گردوں کاحملہ پسپا کرنےپروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےپولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پوری پولیس ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔






















