پہلی عید اسپیشل ٹرین آج کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی،اسپیشل ٹرین 2 اے سی اور 8 اکانومی بوگیوں پر مشتمل ہے۔
پاکستان ریلوے نے عید کے لیے 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، 5 میں سے3ٹرینیں کراچی سےمختلف شہروں میں روانہ ہونگی،محکمہ ریلوے کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین آج دوپہر1بجےکراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی، اسپیشل ٹرین میں 2اے سی اور8اکانومی بوگیوں پرمشتمل ہے،اسپیشل ٹرین میں 750 مسافروں کی گنجائش ہے۔
دوسری اسپیشل ٹرین3جون کوکراچی سٹی سےراولپنڈی جائیں گی،تیسری اسپیشل ٹرین4جون کوکراچی کینٹ سے لاہور روانہ ہوگی۔






















