پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کےتمام انٹرنیشنل کرکٹرز ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ لازمی کھیلیں گے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں کاجائزہ لیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام انٹرنیشنل کرکٹرز ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ لازمی کھیلیں گے۔
اس موقع پرچیئرمین پی سی بی نے کہا انٹرنیشنل کرکٹرزکےساتھ کھیلنےسےڈومیسٹک پلیئرزکی گرومنگ ہوگی،ڈومیسٹک کرکٹ کامضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگےلاسکتاہے،ڈومیسٹک کرکٹرزسےہی انٹرنیشنل کرکٹرزکااچھا بیک اپ ملےگا۔
اجلاس میں شاہینز ٹیم کی کرکٹ سیریزکی تیاریوں کاجائزہ،سنٹرل کنٹریکٹ پرکام کی ہدایت کی گئی ہے،پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقا اورسری لنکا کےخلاف ہوم سیریز ،دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ٹی ٹوینٹی کپتان سلمان آغا بھی شریک ہوئے۔






















