راولپنڈی کی مقامی عدالت نے بھابھی کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت سنادی، 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
راولپنڈی کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نے گھریلو جھگڑے پر کلہاڑی کے وار کرکے بھابھی کو قتل کرنیوالے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی جبکہ 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
عدالت کے حکم کے مطابق مجرم کو ہرجانے کی عدم ادائیگی پر 6 ماہ مزیدقید کاٹنا ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق بھابھی کو قتل کرنیوالے مجرم بابر کیخلاف تھانہ ٹیکسلا میں دسمبر 2024ء کو مقدمہ درج ہوا تھا۔





















