لاہورکی سیشن کورٹ نے منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم خالد کوچودہ سال قید اورچارلاکھ جرمانے کی سزا سنا دی
لاہور سیشن کورٹ میں منشیات کیس کی سماعت ہوئی،جہاں عدالت نے مجرم خالد کو چودہ برس قید کی سزا سنادی، ایڈیشنل سیشن جج نے گواہوں کے بیانات کےبعد فیصلہ سنایا،تھانہ رائے ونڈ سٹی پولیس نے 2024 میں مقدمہ درج کیا، پراسکیوشن کےمطابق مجرم سے پانچ ہزار دو سوگرام چرس برآمد ہوئی،مجرم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
عدالت مجرم کوسخت سزا دینے کا حکم دے،مجرم کے وکیل نےمجرم کو بری کرنے کی استدعا کی ۔عدالت نے چودہ سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی۔






















