استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے خوشاب معرکہ حق کنونشن میں پہنچنے پر گل اصغر سمیت دیگر مرکزی و مقامی قیادت نے بھر پور استقبال کیا ۔
تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان قافلے کے ہمراہ معرکہ حق کنونشن کیلئے پاکستان ہاؤس آدھی کوٹ پہنچے جہاں شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا، جبکہ شہری قافلہ شہر میں داخل ہونے پر اپنے لیڈر کی گاڑی کے ساتھ ساتھ چلتے رہے ۔

اس سے قبل عبدالعلیم خان میانوالی ایئر پورٹ پر پہنچے جہاں سے قافلے کی شکل میں خوشاب کی جانب روانہ ہوئے ، ایئر پورٹ پر موجود استحکام پاکستان کے کارکنان نے عبدالعلیم خان کا بھر پور استقبال کیا ۔






















