پاکستان کا کابل میں ناظم الامور کے عہدے کو سفیر کے درجے پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے یہ اقدام پاک افغان تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک افغان تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں، انیس اپریل دوہزار پچیس کو کابل کے دورے کے موقع پر اہم اور مفید ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان نے کابل میں ناظم الامور کے عہدے کو سفیر کے درجے پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اقدام پاک افغان تعاون کو مزید گہرا کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان معیشت، سلامتی، انسداد دہشتگردی اور تجارت میں تعاون بھی بڑھے گا۔






















