سماء ٹی وی کے پروگرام دو ٹوک میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نےشہبازشریف کےلیےکہا ان کووزیراعظم نہیں بننےدیں گے۔
پی پی رہنما سید خوشید شاہ نے سماء ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں کہا کہ الیکشن کے حوالے سے امید اچھی ہے امید ہے الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرائےگا جوکچھ ہو رہا ہے وہ خطرناک نظرآرہا ہےالیکشن کمیشن نوٹس لےجو پروٹوکول دیاجارہاہےالیکشن کمیشن کونوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 16ماہ میں جوہوا عوام کوہماری وزاتوں کاحساب لیناچاہیےاتحادی حکومت لینے کافیصلہ ملک کو بہتربنانے کےلیےلیا گیا اگلی حکومت پیپلزپارٹی بنائےگی اسحاق ڈارسےمتفق ہوں کہ ٹروتھ کمیشن بنناچاہیےسامنےلاناچاہیےکہ 75سال میں ملک کےساتھ کیاہوتارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالات کےمطابق ہم نےمیثاق جمہوریت بھی کیا پی پی نے2008 سے12تک تمام کمٹمنٹس پوری کیںایک دوسرےکی ٹانگیں کھینچنے کےحق میں نہیں ہیں نوازشریف کو سب سےبات کرنی چاہیےتھی نوازشریف نےابھی تک کسی سیاستدان سےبات نہیں کی ۔ہم 16ماہ تک ن لیگ کے اتحادی رہے ہیں،سوچ سمجھ کرتنقیدکرنی چاہیے۔
پی پی رہنما ء کا مزید کہنا تھا کہ صدرسےاستعفیٰ کامطالبہ آئین کی توہین ہے پی پی جمہوریت پریقین رکھتی ہے،دھاندلی سےہم نہیں آتے۔
خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں مسلم لیگ ن کیساتھ مل کر اتحادی حکومت بنائی تھی 16 ماہ پاکستان میں 10 کےقریب سیاسی جماعتوں نے حکومت کی۔جس میں پی پی بھی شامل تھی لیکن حکومت کے جانے کے بعد سیاستدانوں کے اختلافات عروج پکڑ گئے تھے۔ جو ابھی تک سیاسی مفاہمت سامنے نہیں آئی۔