لاہور سمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں آندھی اور تیز ہواؤں سےدرجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مغربی ہوائوں کا سسٹم گزرنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے،مغربی ہواؤں کی وجہ سے جنوبی پنجاب اور سندھ میں بھی درجہ حرارت کم ہوگا،لاہور میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ کے مطابق وسطی پنجاب میں24 سے48گھنٹوں تک تیزآندھی اور ہوایں چلیں گی،شمالی پنجاب اور بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔






















