کراچی کے پانچ اضلاع کی نو بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات میںغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی نےتمام یوسیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستیں جیت لیں ۔
رپورٹس کے مطابق ضلع جنوبی یوسی تیرہ صدر ٹاؤن سے چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب تین ہزار نو سو سڑسٹھ ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔ضلع ملیر گڈاپ ٹاؤن یوسی سات میں بھی تیر چل گیا ۔پی پی امیدوار سلمان عبداللہ مراد نے دس ہزار ووٹوں کی لیڈ کے ساتھ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی امیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
ضلع کیماڑی یوسی تین ماڑی پور سے چیئرمین اور ضلع ملیرگڈاپ ٹاؤن یوسی ایک وارڈ نمبر چار کی نشست بھی پیپلزپارٹی کے نام رہی ہےکیماڑی یوسی3ماڑی پورمیں پی پی کے سیف اللہ 5ہزار466 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ضلع ملیرگڈاپ ٹاؤن یوسی 1،جنرل کونسلرکی نشست پرپی پی امیدوار1596 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے ہیں۔
ضلع وسطی یوسی پانچ وارڈ تھری ناظم آباد میں جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری رہا جہاں طلحٰہ احمد صدیقی نے تین سو چوسٹھ ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹ لی ہے۔
ملیریوسی 2 میں جنرل کونسلر کی نشست پر پی پی امیدوار اسماعیل بلوچ کو شکست ہوئی ہے۔ملیر یوسی 2 جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار محمد عمر غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق کامیاب ہوگئے ہیں۔