کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان نےکرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کرلیا اور امریکا کی پیروی کرتے ہوئے حکومت بِٹ کوائن اسٹریٹیجک ریزرو قائم کررہی ہے۔
وزیراعظم کےمعاون خصوصی بلال بن ثاقب کا لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب میں کہا پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی نئی راہ پر گامزن ہے،بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان پاکستان کا تاریخی قدم ہے،بٹ کوائن کوئی خطرہ نہیں بلکہ ایک موقع ہے،جدت کا ،آزادی کا اورخود مختاری کا،پاکستان نےفروری میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنےکےلیے اورکرپٹو کرنسیوں کےلیے"نیشنل کرپٹو کونسل" قائم کی۔
مزید کہا ہم ان بٹ کوائنز کو محفوظ رکھیں گے اور انہیں کبھی فروخت نہیں کریں گے،نوجوانوں کی قیادت میں پاکستان کا نیا سفر شروع ہوگیا،
لاس ویگاس میں ہونے والی تقریب میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ،ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے بھی شرکت کی۔





















