صدرِپاکستان آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ملک کےتمام خطوں میں مساوی ترقی،قومی یکجہتی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صدرِپاکستان آصف علی زرداری سےلاہورمیں وسطی پنجاب کےمختلف اضلاع سےتعلق رکھنے والےسیاسی وسماجی رہنماؤں پرمشتمل وفد نےملاقات کی ہے،وفد نےصدرکوعوامی مسائل،نوجوانوں کے کردار اورعلاقائی ترقی سےمتعلق تجاویز پیش کیں۔
لاہورگورنرہاوس میں ہونے والی ملاقات میں چوہدری ذکا اشرف،ممتازعلی چانگ، مخدوم شہاب الدین اوررکنِ قومی اسمبلی مخدوم طاہرشامل تھے،سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید،تنویر اشرف کائرہ،اور بلال فاروق بھی ملاقات میں شامل تھے،وفد اپنےاضلاع کےمسائل سےصدرکو آگاہ کیا،ملاقات میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی ترقی میں استعمال کرنےکی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
اس موقع پر صدرآصف علی زرداری نےکہا نوجوان نسل ہمارا اصل سرمایہ ہے،ان کی تعلیم، تربیت اور شراکت سے خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے،صدر نےوفاق کی سطح پرتمام اکائیوں کو ساتھ لےکرچلنے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔






















