گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم چوبیس گھنٹے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا۔پولیس نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کےمطابق مقدمہ تھانہ لدھیوالا میں حسن علی کےبھائی خرم کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف درج کیا گیا۔
24گھنٹےبعدبھی پرس چھیننے والا ملزم قانون کی گرفت میں نہ آسکا،وقوعہ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سےملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز حسنین سٹی کے قریب موٹرسائیکل سوار نے کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیناتھا،شاپنگ کیلئے نکلنے والی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار تھے۔





















