اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے سربراہ محمد سنوار کو شہید کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے شروع میں جنوبی غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے میں محمد سنوار کو نشانہ بنایا گیا اور 21 مئی کو انہوں نے ان کی موت کا امکان ظاہر کیا تھا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ہم نے محمد دیف، اسماعیل ہانیہ، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کو ہلاک کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل اب غزہ میں امداد کی تقسیم پر کنٹرول حاصل کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ محمد سنوار کو یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد حماس کا غزہ چیف مقرر کیا گیا تھا۔
لازمی پڑھیں۔ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے
دوسری جانب حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے۔





















