پنجاب میں بورڈ امتحانات کے پریکٹیکل نمبرز نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
کہیں سفارش تو کہیں رسمی پریکٹیکل کےبعد پورے نمبر، پنجاب میں پریکٹیکل امتحانات کےنمبروں سے متعلق طویل عرصے سے تعلق اور رشوت کا کلچراب ختم ہوگا۔
طلبہ کےپریکٹیکل کےنمبرزاب دوحصوں میں تقسیم ہوں گے،تحریری حصہ براہ راست بورڈ کے سنٹرل مارکنگ سسٹم کے تحت چیک ہوگا جبکہ سینٹر میں موجود ممتحن صرف وائیوا اورعملی کارکردگی کےمحدودنمبر دے سکےگا،نئے نظام کو فزکس،کیمسٹری،بیالوجی اورکمپیوٹر کے پریکٹیکل امتحانات میں نافذ کیا جائے گا۔
حکام کےمطابق نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کےتمام تعلیمی بورڈز میں ہوگا،تعلیمی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت بڑھےگی اورطلبہ کونمبرزحاصل کرنے کے لیے حقیقی کارکردگی دکھانا ہوگی۔






















