امریکا نے ایرانی یورینم کو قبضے لینے کیلئے اسپیشل فورسز بھیجنے پر غور شروع کردیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران کےپاس 60 فیصدتک افزودہ 450 کلوگرام یورینیم موجود ہے، امریکا کوایران کی یورینیم حاصل کرنےکیلئےاس کی سرزمین پرجانا پڑےگا، ابھی یہ واضح نہیں یہ امریکی اور اسرائیلی یا مشترکہ مشن ہوگا،امکان ہےیہ کارروائی تب ہوگی جب ایران کی جانب سے خطرہ کم ہوگا۔
دوسری جانب ایران کی جانب سےکویت میں امریکی فوجی اڈے اور تنصیبات کو درستگی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے،پاسداران انقلاب کے مطابق کویت کے عریفجان بیس میں امریکی ہیڈکوارٹر کا میزائلوں سے حملہ کیا،عریفجان بیس کویت میں امریکی افواج کی اہم فوجی تنصیب سمجھی جاتی ہے۔
اس سے قبل ایران کی جانب سے کویت پر حملے میں 2 کویتی فوجی جاں بحق ہوگئے،جاں بحق اہلکاروں کے نام عبداللہ عماد اور میجر فہد عبدالعزیز شامل ہیں،امریکی حکام کے مطابق کویت میں امریکی فوج کے میجر کی ہلاکت طبعی تھی





















