گوجرخان میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران کئی غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران غیر ملکیوں کے زیر استعمال گھر اور پراپرٹی کو بھی سیل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار غیر ملکیوں کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔




















