ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے بیان میں کہا کسی کو اپنی سرزمین کے ایک انچ بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے اسپتال میں مریضوں کی عیادت کےدوران میڈیا سےگفتگو میں کہا ایران دشمن کےخلاف مضبوطی سےکھڑا ہے،اسے پوری طاقت کے ساتھ جواب دے رہے ہیں،اگر کسی سرزمین سے ایران پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے۔
مزیدکہا ایران اپنے برادر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے،حملوں کا مقصد یہ نہیں ہمارے دوست ممالک کے ساتھ کوئی تنازع ہے،تمام مشکلات کے باوجود ہم سب متحد ہیں۔





















